تحریک انصاف بنا کسی نسل ذات کے ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، احمد شاہ منصور کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما

میرا بیٹا کراچی یونیورسٹی میں زولاجی کا شاگرد تھا جسے اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، انصاف کیلئے سڑکوں پر آئے ہیں ، والد سید بادشاہ طالب علم احمد شاہ منصور کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے خلاف باجوڑ برادری کا کراچی پریس کلب احتجاجی مظاہرہ ، دھرنا

اتوار 25 فروری 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) کچھ روز قبل کراچی یونیورسٹی کے طالب علم احمد شاہ منصور کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے خلاف باجوڑ برادری کے لوگوں نے مقتول کے والد سید بادشاہ ، بھائی اسلام شاہ کے ساتھ ے کراچی پریس کلب احتجاجی مطاہرہ کر کے دھرنا دیا، اس موقعہ پر پی ٹی آئی لیبر ونگ سند ھ کے صدر گل نمروز خان، جنرل سیکریٹری نعیم عادل شیخ سمیت دیگر کارکنوں نے بھی احتجاجی مظاہرے میں شرکت اور ورثا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی ، اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما نعیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بنا کسی نسل کے ہر مظلوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے جس کے ساتھ ناانصافی ہوگی ہم اس کا ساتھ دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں زیر تعلیم باجوڑ قبائل کے بچے احمد شاہ منصور کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے دائرے میں لایا جائے، انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کراچی کا امن تباہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے، پولیس اور انتظامیہ ورثا کو انصاف دلوائے، نقیب اللہ محسود کے قتل کے بعد ایسے واقعات ہونا باعث تشویش ہے، اس موقعہ پر مقتول کے والد سید بادشاہ نے کہا میرا بیٹا کراچی یونیورسٹی کا طالب علم تھا جس کو نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا ہے ہمارے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے انصاف کیا جائے، دوسری جانب متقول کے بھائی اسلام شاہ نے کہا کراچی میں پختونوں کے لئے اعلیٰ تعلیم لینا مشکل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ایسے واقعات ہورہے ہیں حکومت ہمیں انصاف دلوائیں ، ہم پاکستانی ہیں تعلیم لینا ہمارا حق ہے اور ہم ڈرنے والے نہیں ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور تعلیم حاصل کریں گے، انتظامیہ ہمیں انصاف دلوائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں