امریکا پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن گیا ہے، طارق محمود مدنی

اتوار فروری 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2018ء) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ امریکا پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ بن گیا ہے مئی میں اسرائیل کے نام نہاد یوم تاسیس کے موقع پر امریکا کا القدس میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان مسلم امہ کی ایمانی غیرت کے لئے چیلنج ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ، مستونگ ،پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، زیارت و دیگر علاقوں کے تنظیمی دورے پر روانگی سے قبل امن سیکریٹریت شیرشاہ میں قاری تاج محمد مکی ،قاری محمد حسن رحیمی، قاری محمد نواز رحیمی ودیگر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

طارق مدنی نے کہا کہ روئے زمین پر القدس مسلمانوں کے لئے ایک انتہائی مقدس و اعلیٰ مقام ہے جس پر گزشتہ دس دہائیوں سے غاصب یہودیوں کا ناجائز قبضہ ہے اور ان غاصب یہودیوں نے فلسطینی مسلمانوں کی بستیاں گرانے ، انہیں شہید کرنے، زمینوں سے بے دخل کرنے اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کے لئے شدید بے چین ہے وقت کا تقاضہ ہے کہ پوری مسلم امہ امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی کے خلاف متحد ہوکر میدان میں نکلنے کے لئے تیار ہوجائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments