کراچی مکا چوک میں لیاقت علی خان کی تصاویر بگاڑ دی گئیں،شہریوں میں شدید غم و غصہ

اتوار 25 فروری 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) مکا چوک میں نامعلوم افراد کی جانب سے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی تصاویر اور نام کو مٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نامعلوم افراد نے پہلے ان کی تصاویر کو بگاڑا اور اس کے بعد وہاں لکھا ہوا ان کا نام بھی مٹانے کی کوشش کی گئی۔ نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی اس کوشش پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں ںے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں