پاکستان فلاحی کاموں میں دنیا بھر میں ممتاز مقام رکھتا ہے، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل

اتوار 25 فروری 2018 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) وفاقی مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ قوم میں تعلیمی شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،اس سلسلے میں جذبہ ویلفیئرٹرسٹ کی خدمات لائق تحسین اور قابل تقلید ہیں ،اقوام متحدہ کے جاری کردہ سالا نہ اعدادشمار کے مطابق پاکستان فلاحی کاموں میں دنیا بھر میں ممتاز مقام رکھتا ہے، اگر مستحقین غرباء لوگوں کو انکے حال پر چھوڑ دیا جائے تو انسانی زندگی کی بقا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو جذبہ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت منعقدہ سالانہ جذبہ سیمپوزیم کنوینشن سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ انسانی خدمت ھی گویا وہ عمل ہے، جس سے ان نوجوانوں کے مستقبل کی اہمیت اور انکی قدروں کی بقا ممکن ھے ، مفتاح اسماعیل نے اس اہم امر کی جانب بھی غوروفکر دیتے ھوئے کہا کہ غرباء عوام کے مستقبل اور انکی تعلیمی کفالت پر اقتدار پر موجود حضرات نے کبھی کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیاجس پر سید مظفر حسین شاہ قادری گرانقدر خدمات کو نظر اندازنہیں کیا جاسکتا,ممتاز سماجی رہنما محقق عالم دین ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید مظفر حسین شاہ قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں مستحقین کی خداری کو پیش نظر رکھتے ہوئے خدمت کرنا ایک مشکل مرحلہ ہے مگر جب جذبہ اخلاص شامل حال ہوکوئی کام مشکل نہیں رہتا ،موجودہ دور میں غربائ مستحقین کے فلاح کے عمل کو بڑی اہمیت حاصل ہے جو فطری خوشی بخشنے والا عمل جس کے لیے جذبہ ویلفیئر ٹرسٹ/ منظم صورت میں انسانی خدمات سرانجام دے رھی ھے،قومی درد مندی کے جذبے کے پیش نظرجذبہ ویلفیئر ٹرسٹ مخلصانہ اور پروقار انداز سے مزید شعبوں پر کام کر رھی ھی/ جن میں ہاسپٹل / ایمبولینسز اور دیگر اسکول سسٹم شامل ھیں سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب نے خطاب کرتے ہے کہا کہ آج متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ امتحانات میں نمایاں مقام اور گولڈ میڈال حاصل کرتے ہیں جو ان کی انتھک محنت کی زندہ مثال ہے ،جذبہ سیموزیم کنوینشن/ شریک دیگر مہمانان نے محمد اقبال سانڈ(پریزینڈڈ ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی PPP) ریاض الرحمن ,حاجی افضل چامڑیہ,جناب نعیم اٴْز ظفر (چیف ایکونمسٹ سندھ) اور اسلم نے خصوصی شرکت فرماکر جذبہ ویلفیئر ٹرسٹ/ کی پانچ سالہ خدمات کو سراھتے ھوئے اپنی آراء کا اظہار کیا / اور جذبہ اراکین کی گونہ گوں صلاحتیوں کی ستائش فرمائی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں