حکومت نے سیاسی مسائل کے باوجود ترقیاتی اہداف پورے کئے، پاکستان دوبارہ کاروبار کیلئے سازگار بن چکا ہے، احسن اقبال

پانچ سال پہلے بڑے سرمایہ کار کینیڈا اور دبئی منتقل ہونے او ر چھوٹے تاجر لاہور منتقل ہونے کی باتیں کرتے تھے، آج لوگ کراچی اور پاکستان منتقل ہورہے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ

اتوار 25 فروری 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے سیاسی مسائل کے باوجود ترقیاتی اہداف پورے کئے، پاکستان دوبارہ کاروبار کے لئے سازگار بن چکا ہے، پانچ سال پہلے بڑے سرمایہ کار کینیڈا اور دبئی منتقل ہونے او ر چھوٹے تاجر لاہور منتقل ہونے کی باتیں کرتے تھے، آج لوگ کراچی اور پاکستان منتقل ہورہے ہیں۔

گزشتہ شب دیوان موٹرز کے شہزور ٹرک کی تعارفی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں اکر خوشی ہوتی ہے میرا بچپن یہاں گزرا ہے۔ کراچی میں رونقیں اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہوتی دیکھنا ہمیشہ خوش کن رہا۔انہوں نے کہا کہ پانچ چھ سال پہلے کراچی میں کاروباری طبقہ بیرون ملک منتقل ہونے اور کم امدن والا طبقہ لاہور منتقل ہونے کی بات کرتا تھا اب کوئی منتقل ہونے کی بات نہیں کرتا بلکہ لوگ یہاں واپس ارہے ہیں عالمی جریدے پاکستان کو تیزی سے ابھرتی معیشت قرار دے رہے ہیں پانچ سال پہلے ریاست دہشت گردوں کے یاتھوں یرغمال تھی۔

(جاری ہے)

آج پاکستان افواج اور قوم کی قرباںیوں کی وجہ سے زیادہ محفوظ ہے اور پورے ملک میں ریاست کی رٹ قائم ہوچکی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ رواں سال سیاسی مسائل کے باوجود چھ فیصد شرح نمو حاصل کریں گے۔ ملک کے زیادہ تر حصوں میں بیس گھنٹے بجلی دستیاب ہے ہم سب کو پاکستان کی ساکھ کی بہتری کے لئے سفیر کا کردار ادا جرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی معیشت اور سیاست کی صدی ہے بیس بڑے ممالک کے گروپ میں معیشت کا حجم دیکھا جاتا یے۔

خوشی ہے کہ 66 سال میں 18 ہزار میگا واٹ بجلی بن چار سال میں 11 ہزار میگاواٹ کا اضافہ کیا۔ پاکستان میں اس وقت 1600 کلومیٹر موٹر ویز تیار ہورہے ہیں 2019 تک پاکستان میں 200 کلومیٹر موٹر وے ہوں گے جبکہ بھارت میں 1400 کلومیٹر موٹر ویز ہیں۔ پاکستان 2025 تک دنیا کی 20 سرفہرت معیشتوں میں شامل ہوگا پی ڈبلیو سی نے پاکستان میں ترقی کا تسلسل جاری رہنے اور 2030 تک 20 بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی پیشن گوئی کی یے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اٹو پالیسی کے زریعے انڈسٹری کو تعاون کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اٹو پالیسی کے نتیجے میں اٹو سیکٹر میں 800 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے۔ دیوان محمد یوسف فاروقی نے کہا کہ شہ زور کی دوبارہ تیاری برائون فیلڈ درجہِ دیے جانے کا نتیجہ ہے شہ زور پاکستان کی مقبول ترین گاڑی ہے دیوان گروپ ملک کی معاشی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لئے پرعزم ہے۔ کولائو گروپ کے چیرمین نے کہانکک ڈے ھان گروپ اپنے اہداف حاصل کرے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈے ھان کے تحت شہ زور مارکیٹ میں اپنی سبقت دوبارہ حاصل کرے گا۔ دیوان گروپ مستقبل قریب میں دیگر چھوٹی گاڑیاں اور SUVs بھی متعارف کرائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں