اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںبلاول بھٹو زرداری نے حبیب بینک ورکرز فرنٹ کو ایک بار پھر بڑی اکثریت ..

بلاول بھٹو زرداری نے حبیب بینک ورکرز فرنٹ کو ایک بار پھر بڑی اکثریت سے سی بی اے ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارکباد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حبیب بینک ورکرز فرنٹ کو ایک بار پھر بڑی اکثریت سے سی بی اے ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

(خبر جاری ہے)

حبیب بینک ورکرز فرنٹ کے سرپرست اعلی حبیب الدین جنیدی کے نام اپنے تہینتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ حاجی محمد یعقوب کی بطور صدر اور ملک ظفر اقبال کی بطور جنرل سیکریٹری، جبکہ نصیرالدین محمود، سیدہ نادرہ پروین اور دیگر عہدیداران کی کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی کے سینیئر ٹریڈ یونین رہنما حبیب الدین جنیدی اور ان کی ٹیم کو HBL ورکرز کی مضبوط حمایت اور احترام کا مقام حاصل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نجی و سرکاری اداروں کے مزدوروں میں ٹریڈ یونین حقوق کو متعارف اور پروان چڑھانے کی بنیاد رکھنے والی جماعت ان کی پارٹی تھی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر میں ٹریڈ یونینز کو مضبوط بنانے کے لیئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں