کراچی،ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور وکٹ گرگئی ، سلیم بندھانی پی ایس پی میں شامل

بندھانی کی شمولیت سے پی ایس پی کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے، بہت مشکل وقت اور بہت قربانیاں دے کر یہ اعتماد حاصل کیا ہے،مصطفی کمال

پیر 9 اپریل 2018 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور وکٹ گرگئی ہے ،صوبائی اسمبلی کے رکن اور ایم کیو ایم کے رہنما سلیم بندھانی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ،پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان انہوں نے کراچی میں پاکستان ہاؤس میں سربراہ پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا،اس موقع پر سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سلیم بندھانی کی شمولیت سے پی ایس پی کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے،ہم نے بہت مشکل وقت اور بہت قربانیاں دے کر یہ اعتماد حاصل کیا ہے،عوام کا ووٹ اور اعتماد ہمارے ساتھ ہے،وہ لوگ جو اب تک کنفیوز ہیں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ اب کنفیوڑن ختم کریں اور پی ایس پی میں شامل ہو ،پی ایس پی میں رہ کر ہی آپ پاکستانیوں کی مدد کر سکتے ہیں ،ایم کیو ایم بہادرآباد اور پی آئی بی گروپس سے بھی درخواست ہے کہ مہاجروں سمیت دوسری قومیتوں کی بقا کے لیے پی ایس پی میں شامل ہوں،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام کی حالت زار ابتر ہو گئی ہے ،حکومت اپنے پانچویں سال کے آخری دنوں میں ہیں ،پیپلز پارٹی گزشتہ دس سالوں سے سندھ میں برسراقتدار ہے ،موسم گرما کی شروعات سے ہی شہر بھر میں پورا دن بجلی نہیں ہوتی ہے،نواز شریف صاحب کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ سے وزیر اعظم رہے ہِیں ،نواز شریف کا ہٹ دھرمی کا رویہ پاکستان کے لیے گالی سے کم نہیں ہے ،نواز شریف کا اپنا وزیر اعظم ہے پھر بھی وہ کہتے ہیں کہ میں ہوتا تو بجلی کا بحران نہ ہوتا،سلیم بندھانی کا کہنا تھا کہ میں نے بغیر کسی جبر و زیادتی کے پی ایس پی میں شمولیت کی ہے ،ہم نے انیس قائم خانی سے بہت کچھ سیکھا ہے انکے ساتھ 30 سال کام کیا ہے،کافی عرصے سے پی ایس پی میں شمولیت کیلیے مضطرب تھا ،ایسا محسوس ہوا کہ میرے لیے یہ نئی سیاسی جماعت نہیں ہے ،سلیم بندھانی نے کلمہ پڑھ کر کہا کہ پی ایس پی میں شمولیت کے لیے مجھ پر کوئی پریشر نہیں ہے۔

# 18/--46

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں