الخدمت کے تحت واٹر فلٹریشن پلا نٹ آپر یٹر ز کیلئے تربیتی ورکشاپ

پلا نٹ آپریٹر زکو کسٹمر زکیئر مینجمنٹ، صاف پا نی کی اہمیت اورفلٹریشن پلانٹس کی تکنیکی ضروریات سے متعلق آگا ہ کیا گیا

پیر 9 اپریل 2018 17:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء)الخدمت کراچی کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ آپریٹر زکیلئے ایک روزہ تربیتی و تکنیکی ورکشاپ الخدمت آفس میں منعقد کی گئی ۔ورکشاپ کی صدارت راشد قریشی قائم مقام چیف ایگزیکٹوالخدمت نے کی ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم عبد الجمیل خان نے درس قرآن دیا ۔ورکشاپ میں نوید علی بیگ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ و سی ای او انوویٹو آئی ٹی سلیوشنز نیکسٹمر کیئر مینجمنٹ ،انجینئر عمر فاروق نے واٹر فلٹریشن پلا نٹس کے فنکشن اور تکنیکی ضروریات کے موضوع پر پریزینٹیشن دی جبکہ قاضی سید صدرالدین کنٹرولر کلین واٹر پراجیکٹ نے بھی اظہار خیا ل کیا ۔

ورکشاپ میں الخدمت کے ذمہ داران اورشہر کے تمام پلا نٹ آپریٹرز موجود تھے ۔

(جاری ہے)

نو ید علی بیگ نے نیکسٹمر کیئر مینجمنٹ سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہو ئے کہا کہ پلانٹ آپر یٹرزصارفین سے اچھے تعلقات کو فروغ دیں۔اچھا رویہ لوگوں کے دل جیت سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صارف کا اعتماد ہی پراڈکٹ کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔انجینئر عمر فاروق نے پلا نٹ آپریٹرز پلانٹس کی تکنیکی تفصیلات پانی کے معیار ،پلانٹ میں ہو نے والی فنی خرابیوں اور ان کی درستی سے متعلق تفصیلی طور پر آگا ہ کیا ۔

بعدا زاں پلانٹس کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق سوالات کے جواب دیئے گئے ۔قاضی سید صدرالدین نے کہاکہ پلا نٹس آپریٹر اچھے اخلاق و کردار کا مظاہرہ کریں ۔ان کا رویہ لوگوں کیلئے رول ماڈل ہو نا چاہیے ۔ورکشاپ کے صدرراشد قریشی نے کہا کہ الخدمت شہریوں کو صاف پانی فراہم کر کے خدمت کررہی ہے ،اس کیلئے کراچی میں 38واٹر فلٹریشن پلا نٹس قائم ہیں ۔

صاف پانی کا منصوبہ الخدمت کا کامیاب ترین منصوبہ ہے جس کا مقصد لوگوں کو آلودہ پا نی کے استعمال سے بچانااورصحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔راشد قریشی نے کہا کہ پلا نٹ آپر یٹرز الخدمت کے سفیر ہیں ،وہ اپنے اچھے عمل سے اس کی نیک نا می میں اضا فہ کریں اورپلانٹس کیلئے مجوزہ ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ ورکشاپ سے حاصل ہونے والے معلومات پر عمل کیاجائے۔ورکشاپ کے اختتام پر تمام پلا نٹس آپریٹرزمیں اسناد تقسیم کی گئیں اور بہتر ین پلانٹ آپریٹرز کو شیلڈاور کیش ایوارڈ دیا گیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں