سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی متاثر کرنے کے لئے سازشی عناصرسرگرم ہیں،ترجمان

پیر 9 اپریل 2018 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی متاثر کرنے کے لئے سازشی عناصر سرگرم ہیںجو ڈسٹ بن سے کچرا نکال کر سڑک پر پھیلانے اور کچرے میں آگ لگانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔مئیرکراچی کے ایک افتتاحی پروگرام سے 10 منٹ پہلے شاہراہ فیصل نزد کارساز روڈ پر رکھے گئے ڈسٹ بن کو زمین پر گرا نے کے بعد اسکے کچرے میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی تاکہ مئیر کراچی اور انکے ساتھ موجود میڈیا نمائندگان کو گمراہ کیا جاسکے۔

لیکن سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے عملے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ بجھائی اور راستہ کلیئر کرایا۔اس سے پہلے یہی عمل یونیورسٹی روڈ پر کیا گیا تھا جبکہ پچھلے مہینے کلفٹن کی حدود سے کچھ سازشی عناصر ملبہ سڑک پر پھینکتے ہوئے پکڑے گئے جن کی ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

یہ افراد سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی متاثر کرنے کے لئے ایسی کاروائیاںکررہے ہیںتاکہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اورکراچی کا امیج خراب ہو اوریہ افراد کراچی کے شہریوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ شہریوں کو ریلیف پہنچانے میں ناکام ہے۔

جبکہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا عملہ متحرک ہے اور اپنا کام ذمہ داری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ ایسے عناصر کے ہر حربے کو بھی ناکام بنا رہے ہیںجو بورڈ کے کام میں رکاوٹ ڈال کر کارکردگی متاثر کرنے کا سبب بن رہے ہیں ۔ بورڈ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہا ہے جس سے عوام کو بہترین نتائج حاصل ہونے شروع ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں