سیدناامیرمعاویہؓکاشمارجلیل القدر صحابہ کرامؓ میںہوتاہے، علامہ اورنگزیب

بحیثیت امیر المومنین 20 سال خدما ت انجام دیں، آپ کا دور حکمرانی اسلام کی ترقی و عروج کا دور تھا ،صدر اہلسنت والجماعت

پیر 9 اپریل 2018 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) اہلسنّت والجماعت پاکستان کے زیراہتمام ملک بھرمیںحضوراکرمؐ کے برادرنسبتی،خال المسلمین(ماموں) خلیفہ ششم ،امیرالمومنین سیدناامیرمعاویہؓ کا یوم وفات انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا،ملک بھرمیںجلسے،جلوس اورتقریبات کاانعقادکیاگیا،یوم سیدناامیرمعاویہؓسرکاری سطح پرنہ منائے جانے اورعام تعطیل نہ کیے جانے کیخلاف مدح صحابہؓمطالباتی جلوس نکالے اوراحتجاجی مظاہرے کیے گئے، کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے صدرعلامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی،مولانا محی الدین شاہ،مولاناعادل عمر،مولانا عبدالرافع ودیگرقائدین نے کہاکہ سیدناامیر معاویہؓ کو صحابہ کرامؓ میں نما یا ں مقام حا صل ہے،آپؓ کاشمارجلیل القدر صحابہ ؓ میںہوتاہے، آپؓ نے بارگاہ نبوی ؐمیں و حی الٰہی اور خطوط کی کتابت کا فریضہ انجام دیا،محسن اسلام ٖفاتح شام سیدناامیر معاویہؓ وہ عظیم انسان ہیں جن کے بارے میں حضوراکرمؐ نے فرمایا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن معایہ ؓ کو اس حال میں اٹھائیں گے کہ ان پر نور کی چادر ہو گی،آپؓنے 20سالہ دور حکو مت میں اسلامی ریا ست کی حدود میںمزید توسیع کر تے ہوئے 64 لاکھ 65 ہزار مربع میل روئے زمین پر اسلام کا پرچم لہرا یا،سب سے پہلے اسلامی بحری بیڑہ بنانے کاشرف آپؓکوحاصل ہوا،دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں آپ کی خدما ت لائق تحسین ہے ، آپ ؓ کا طرز حکمرانی مسلم حکمرا نوں کے واسطے ہدایت و رہنمائی فراہم کر تا ہے،آپؓ سے درجنوں احا دیث مروی ہیں،دورسیدناعمر فاروق اعظمؓ میں آپؓ ملک شام کے گورنر مقرر ہو ئے، آپ ؓنے بحیثیت امیر المومنین بیس سال خدما ت سر انجام دیں، آپ کا دور حکمرانی اسلام کی ترقی اور عروج کا دور تھا ،آپؓ نے اسلام کو قسطنطنیہ تک پہنچایا،آپؓکے دورمیں دینی درسگاہیں قائم کی گئیں،امیرالمومنین سیدنا علی المرتضیٰؓکی وفات کے بعد آپؓ کا دور حکومت تاریخ اسلام کے ان درخشاں زمانوں میں سے ہیں جن میں اندرونی طور پر امن و اطمینان کا دور دورہ تھا ،آج امت کے نوجوان اپنے محسنین اوراکابرین کی سیرت وکردارکوفراموش کرچکے ہیں،انہیںمعلوم ہی نہیںکہ اسلام آج ان تک کیسے پہنچا،اس دین متین کودنیابھرمیںپھیلانے اورہم تک پہنچانے کیلئے صحابہ کرامؓخصوصاکبارصحابہؓنے کیسی کیسی قربانیاںپیش کیں،64 لاکھ 65 ہزار مربع میل روئے زمین پر اسلام کا پرچم لہرا نے والی عظیم شخصیت کے یوم وفات پرآج اسلام کے نام پرمعرض وجودمیںآنیوالے ملک میںحکمرانوںکواتنی توفیق نہیںہورہی کہ اس عظیم شخصیت کی شان میںدوبول ہی بول دیتے،اہلسنّت والجماعت پاکستان کامطالبہ ہے کہ امت کے محسنین کبارصحابہ کرامؓکے ایام ہائے وفات وشہادت کوملک بھرمیںعام تعطیل کرکے سرکاری سطح پرمنایااوران کی دین اسلام کیلئے خدمات وقربانیوںکواجاگرکرنے کیلئے وفاقی سطح پرصدر،وزیراعظم اورصوبائی سطح پروزرائے اعلیٰ کی زیرصدارت قومی پروگرامات منعقدکیے جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں