کراچی پولیس کی کارروائیاں ،اسٹریٹ کرمنل سمیت 9ملزمان گرفتار ،اسلحہ و منشیات برآمد

پیر 9 اپریل 2018 19:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی، مختلف علاقوں میں میں سرچ آپریشن کرکے منشیات فروش اسٹریٹ کرمنل سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ منشیات موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں اور مقدمات درج کرلئے ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی۔پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے ایوب گوٹھ و دیگر علاقوں میں آپریشن کرکے ملزمان مولاداد، جہانگیر بلوچ، نسیم اور قدیر کو گرفتار کرکے اسلحہ منشیات اور چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈاکس مچھر کالونی میں ٹارگٹڈ کاروائی کرکے ٹیکسی ڈرائیور کو ساتھی فراز سمیت گرفتار کرکے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بدنام زمانہ گینگسٹر ماما یعقوب کے کارندے ہیں ۔

(جاری ہے)

چاکیواڑہ تھانے کے ایس ایچ او شاہد تاج نے سنگولین سے منشیات فروش حارث بلوچ کو گرفتار کرکے منشیات کی بھاری تعداد پکڑ لی پولیس کے مطابق ملزم گینگ وار ملزم بہادر پی ایم ٹی کا کارندا ہے اور خفیہ طور پر علاقے میں منشیات ہول سیل کر رہا تھا۔

عزیر آباد پولیس نے شہریوں لوٹ مار کرنے والے ملزم نذیر کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلئے ۔نارتھ ناظم آباد سے ڈکیت بشیر عرف بگا گھیرے میں آگیا ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے ملزم عادی اسٹریٹ کرمنل ہے جوکہ پولیس کو مطلوب تھا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موچکو رئیس گوٹھ میں گینگ وار ملزم عزیر بلوچ کے 2 اہم کمانڈر کامران کاموں اور زبیر چھوٹو کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریش کیا اور 2 اہم کارندوں کو دھر لیا ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ سپر ہائی وے پر خونی گاڑی نے ضعیف العمر شخص موسی کو کچل دیا متوفی کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں