آئی کیپ کے تحت سی ایف او کانفرنس کل منعقد ہو گی، گورنر سندھ مہمان خصوصی ہوں گے

پیر 9 اپریل 2018 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2018ء) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) کی دی پروفیشنل اکاؤنٹنٹس ان بزنس (پیب) کمیٹی کے تحت سی ایف او کانفرنس 2018 کل (منگل) مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس ایوالونگ مینٹل ماڈلز، سسٹیننگ کمپیٹٹو ایج، ریفلیکٹ، ٹرانسفارم، لیڈ، کے موضوع پر منعقد کی جارہی ہے ۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی گورنر سندھ محمد زبیر ہوں گے۔

اس موقع پر پری کانفرنس ٹیکنیکل سیشنز منعقد ہوں گے جس میں کونسل ممبرآئی کیپ و صدر تولہ ایسوسی ایٹس اشفاق تولہ آف شور اثاثوں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ اینڈ کمپلائنس اسٹیٹ بینک پاکستان ریاض نذر علی چنارا کرنسی منیجمنٹ پر اظہار خیال کریں گے جبکہ سابق ڈین و پروفیسر ایمریٹس، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی ڈاکٹر عشرت حسین مینٹل ماڈل ایولیوشن کے موضوع پرکی نوٹ اسپیکر ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد بورڈ ممبر و چیئرآڈٹ کمیٹی، انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (آئی ایف اے سی) ڈاکٹر وی نندشروف ، ری سیٹنگ دی اسٹینڈرڈ سیٹنگ ماڈل، ان ہانسنگ پبلک ٹرسٹ آر ریسیپی فار چیوس کے موضوع پر پریزینٹیشن دیں گے۔ چیئرمین پیب کمیٹی و کونسل ممبر آئی کیپ خلیل اللہ شیخ کانفرنس کے اغراض و مقاصد اور پاکستان کی معیشت میں آئی کیپ کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔

کانفرنس کے دیگر مقررین میں سی ای او پاکستان اسٹاک ایکس چینج رچرڈن مورن اور ورلڈ اسپیکنگ چیمپئن 2015، ٹوسٹ ماسٹر انٹرنیشنل محمد القہتانی شامل ہیں۔ پیب کمیٹی نے نو سال قبل انسٹی ٹیوٹ کے ممبرزکو ایمرجنگ بزنس و فنانس ایشوز پر گفت و شنید اور آگاہی دینے کا کام شروع کیا تھا۔ اب تک 16 سی ایف او کانفرنسز ملک بھرمیں منعقد کی جا چکی ہیں جس میں آٹھ ہزار سے زائد بزنس لیڈرز و فنانس پروفیشنلز شرکت کر چکے ہیں۔ اس سال کانفرنس میں 500 اداروں سے 1500 شرکاء متوقع ہیں۔ دوسری سی ایف او کانفرنس 12 اپریل کولاہور میں بھی منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں