وزارت اوورسیز نے گزشتہ5 سال کے دوران 37 لاکھ 28 ہزار 330 پاکستانی روز گار کیلئے بیرون ملک بھیجا

پیر 16 اپریل 2018 13:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء)وزارت اوور سیز پاکستانیز نے گزشتہ پانچ سالوں میں 37 لاکھ 28 ہزار 330 پاکستانی روز گار کیلئے بیرون ملک بھیجا۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ پنجاب سے 19 لاکھ 33 ہزار 222، بلوچستان سے 35 ہزار 643، سندھ سے 4 لاکھ 9 ہزار 243، خیبر پختونخوا سے 8 لاکھ 67 ہزار 854، آزاد کشمیر سے 2 لاکھ 38 ہزار 821، گلگت بلتستان سے 12 ہزار 976، قبائلی علاقہ جات سے 1 لاکھ 91 ہزار 713، جبکہ اسلام آباد سے 38 ہزار 858 پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا گیا۔2013 میں 6 لاکھ 24 ہزار 171، 2014 میں 7 لاکھ 53 ہزار 841، 2015 میں 9 لاکھ 47 ہزار 699، 2016 میں 8 لاکھ 40 ہزار 408، 2017 میں 4 لاکھ 97 ہزار 59 اور 2018 میں فروری تک 65 ہزار 152 پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں