نواز شریف کی سوچ اور محبت کو قید کرنا اب کسی کے بس کی بات نہیں،بلال اعجاز شفیع

جب تک اعجاز شفیع کی سوچ زندہ ہے میاں نواز شریف کی سیاست کو ختم کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،رہنما مسلم لیگ(ن)

پیر 16 اپریل 2018 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما کراچی کے حلقہ NA-248اور NA-249 سے میاں محمد نواز شریف کے متوقع امیدوار میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان مسلم لیگ(ن) میں قائد کے وفادار ساتھی اعجاز شفیع کی سوچ زندہ ہے میاں محمد نواز شریف کو سیاسی میدان سے باہر رکھنا نا ممکن ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی تقسیم کے خواب دیکھنے والوں کو اب کوئی مشرف دستیاب نہیں ہوگا نہ ہی نواز شریف کی سوچ کا قید کیا جانا ممکن ہی․ پاک سرزمین کا چپہ چپہ میاں محمد نواز شریف کی وطن کے ساتھ محبت کا گواہ ہے ․ ہر صوبے میں پھیلے ہوئے صنعتی ترقی کے منصوبے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی وطن کے ساتھ محبت کی گواہی دے رہے ہیں․ میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ماضی میں بھی ایسے ہی حالات سے گذر چکی ہے جب آمریت کی کوکھ سے ق لیگ نے جنم لیا اور پارٹیٰ قیادت سے غداری کرنے والوں کی نرسری تیار کی لیکن یہ1999 نہیں 2018 ہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کے ہر گھر ہر خاندان کا لازمی حصہ بن چکی ہی․ سیاسی تاریخ میں کراچی کے ضلع غربی کے کارکنوں اور میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں نے اپنے منتخب رکن قومی اسمبلی میاں اعجاز شفیع مرحوم کے ساتھ مل کر جس طرح پارٹی قیادت کے ساتھ وفاداری کا لازوال ثبوت دے کر 19 سال پہلے آمریت کو منہ توڑ جواب دیا تھا کراچی کے عوام آج بھی اسی جذبے اور سوچ کے ساتھ اپنی قیادت کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں․ پارٹی کارکنوںکے ایک سوال کے جواب میں میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا کہ اعجاز شفیع ضرور ہمارے درمیاں موجود نہیں لیکن پارٹی اور قائد کے ساتھ محبت لازوال وفاداری کی سوچ آج بھی زندہ ہے اور قیامت تک موجود رہے گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سندھ کے کارکنوں اور سینئر رہنمائوں کا اصرار ہے کہ میاں کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقوںNA-248 اور NA-249 سے قائد محمد نواز شریف کی نمائندگی کروں اور ماضی کی طرح آئندہ بھی ضلع غربی کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ناقابل تسخیر سیاسی قلعہ ثابت کروں․

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں