اسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ نے عمارت خالی نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری

پیر 16 اپریل 2018 17:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے اسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ نے عمارت خالی نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کردیئے۔پیر کو دو رکنی بینچ کے روبرو اسلامک ایجوکیشن ٹرسٹ نے عمارت خالی نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کتے ہوئے 14 مئی کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا ماتحت عدالت نے نیو ایم اے جناح روڈ پر واقع اسلامیہ کالجز اور اسکولوں کی عمارت خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ عمارت خالی نا کرانے پر سیکریٹری کالجز پرویز سیہڑ، سیکرٹری اسکولز اقبال درانی کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکم پر عملدرآمد نا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں