دہشت گردوں کو کو سہولت کی فراہمی، غیر قانونی اسلحہ، پولیس مقابلہ اور بارودی مواد رکھنے سے متعلق مقدمات کی سماعت 19اپریل تک ملتوی

پیر 16 اپریل 2018 18:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کو کو سہولت کی فراہمی، غیر قانونی اسلحہ، پولیس مقابلہ اور بارودی مواد رکھنے سے متعلق مقدمات کی سماعت 19اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دہشت گردوں کو کو سہولت کی فراہمی، غیر قانونی اسلحہ، پولیس مقابلہ اور بارودی مواد رکھنے سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی ۔

عدالت میں پاسبان کے رہنما عثمان معظم، عبدالرحمان اور صدیق پیش ہوئے ۔عدالت نے رینجرز وکیل جواد اور تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ مقدمات میں سعد صدیقی عرف طارق، حمزہ، مسما صبیحہ، اسامہ عرف سہیل مفرور ہیں ۔عدالت نے مفرور ملزمان کے تاحیات ناقابل ضمانت گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں