کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں تین منزلہ میڈیکل اسٹور پر آگ لگ گئی،لاکھوں روپے مالیت کی ادویات خاکستر

پیر 16 اپریل 2018 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں تین منزلہ میڈیکل اسٹور پر آگ لگ گئی،آگ کے باعث دوسری اور تیسری منزل پر واقع گودام میں دوائیاں جل کر راکھ ہوگئیں.۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ کے مطابق ڈیفنس میں واقع میڈیکل اسٹور کی دوسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایچ اے کی تین فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے کے لئے پہنچ گئیں،تاہم آگ کی شدت برقرار رہی ،آگ کی تیسری منزل سے شعلے دور دور تک شعلے دکھائی دینے لگے،پولیس مطابق دوسری اور تیسری منزل پر میڈیکل اسٹور کا گودام ہے،آگ پر قابو پانے کے لئے کے ایم سی کی فو فائر ٹینڈر کو طلب کرلیا گیا ہے تاہم تیسری منزل پر آگ کی شدت برقرار ہے،فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کے باعث گودام میں موجود دوائیں مکمل طور جل گئی ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں