گلشن اقبال سے سادہ لباس اہلکارطالب علم اور پولیس اہلکار سمیت 6 افراد کو اٹھا کر لے گئے،علاقہ مکینوں کا احتجاج

پیر 16 اپریل 2018 18:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) گلشن اقبال کے علاقے کرسچن محلے سے سادے کپڑوں میں ملبوث اہلکار نویں جماعت کے طالب علم اور پولیس اہلکار سمیت 6 افراد کو اٹھا کر لے گئے،علاقہ مکینوں نے پولیس گردی کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تالا توڑ گروہ کے بعد پولیس نے بھی مبینہ طور پر تالے کاٹنے شروع کر دیے گلشن اقبال بلاک 13/G میں سادہ لباس اہلکاروں کی کارروائی، اہل علاقہ کے مطابق اہلکار تالے کاٹ کر ، کنڈیاں توڑ کر گھروں میں داخل ہونے اور 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گھروں کے تالے کاٹتے دیکھ کر علاقہ پولیس کو اطلاع دینے والے پولیس اہلکار اخلاق الزماں کو بھی حراست میں لے لیا۔زیر حراست افراد میں انٹر کے طالبعلم کی غم زدہ ماں نے اپنے بچے کی غیر قانونی گرفتاری پر کارروائی اور رہائی کے لئے مطالبہ کیا۔ پولیس گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہونے والے مکینوں کا کہنا تھا کہ حراست میں لئے گئے تمام بے گناہ افراد کو جلد رہا کیا جائے اور گھروں سے غیر قانونی طور پر گرفتار کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی بھی کی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں