گزشتہ5 سال کے دوران 37 لاکھ 28 ہزار 330 پاکستانی روزگار کیلئے باہر گئے

پیر 16 اپریل 2018 18:18

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) وزارت اوور سیز پاکستانیز نے گزشتہ پانچ سالوں میں 37 لاکھ 28 ہزار 330 پاکستانیوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک بھیجا۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ پنجاب سے 19 لاکھ 33 ہزار 222، بلوچستان سے 35 ہزار 643، سندھ سے 4 لاکھ 9 ہزار 243، خیبر پختونخوا سے 8 لاکھ 67 ہزار 854، آزاد کشمیر سے 2 لاکھ 38 ہزار 821، گلگت بلتستان سے 12 ہزار 976، قبائلی علاقہ جات سے 1 لاکھ 91 ہزار 713، جبکہ اسلام آباد سے 38 ہزار 858 پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا گیا۔2013 ء میں 6 لاکھ 24 ہزار 171، 2014 ء میں 7 لاکھ 53 ہزار 841، 2015 ء میں 9 لاکھ 47 ہزار 699، 2016 ء میں 8 لاکھ 40 ہزار 408، 2017 ء میں 4 لاکھ 97 ہزار 59 اور 2018 ء میں فروری تک 65 ہزار 152 پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں