سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم کے ارکان صوبائی اسمبلی کے بکنے کا ذمہ دار فاروق ستار کو سمجھتا ہوں،ر ئو ف صدیقی

اپنی شادی میں واحد رکاوٹ میں خود تھا، میری اہلیہ بہنوں کی پسند ہے ،کم از کم اب میرایہ احساس کمتری ختم ہوگیا ہے کہ شادی نہیں ہو،ہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ر ئو ف صدیقی کا انٹرویو

پیر 16 اپریل 2018 18:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء) حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ر ئو ف صدیقی نے کہا ہے کہ اپنی شادی میں واحد رکاوٹ میں خود تھا، میری اہلیہ بہنوں کی پسند ہے ،کم از کم اب میرایہ احساس کمتری ختم ہوگیا ہے کہ شادی نہیں ہوئی،سینیٹ الیکشن میں پہلی مرتبہ ایم کیو ایم کے ارکان صوبائی اسمبلی بکے، اس کا ذمہ دار میں فاروق ستار کو سمجھتا ہوں۔

پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اپنی تاخیر سے شادی، پیش آنے والی رکاوٹوں اور ایم کیو ایم پاکستان کے حالیہ تنظیمی بحران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ر ئو ف صدیقی نے بتایا کہ وہ 1991 میں بھی شادی کرنے جارہے تھے اور تمام تیاریاں تقریبا مکمل ہوگئی تھی، لیکن پھر کراچی میں آپریشن ہوا، قتل و غارت گری ہوئی اور اس کے بعد انہوں نے پھر پلٹ کر شادی کی طرف نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جب میں کتاب 'سیرتِ خیر البشر تحریر کر رہا تھا تو ایک جگہ ایک حدیث کا مفہوم تھا کہ ''جب کوئی شخص نکاح کر لیتا ہے تو اپنا آدھا دین مکمل کر لیتا ہی''، اسے پڑھ کر میں نے شادی کے بارے میں دوبارہ سنجیدگی سے سوچا اور میری بہنوں کی بھی خواہش تھی کہ میں شادی کرلوں۔ر ئو ف صدیقی نے ایک دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ' ایک انٹرویو میں، میں نے کہا تھا کہ مجھے زندگی بھر ایک اچھی لڑکی کی تلاش تھی، لیکن جب اچھی لڑکی ملی تو اسے بھی کسی اچھے لڑکے کی تلاش تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ان کی بہنوں کی پسند ہے، جن کا تعلق نواب شاہ سے ہے اور ان کے خاندان کو وہ برسوں سے جانتے تھے۔رف صدیقی نے بتایا کہ جب میں جیل میں تھا، تو وہ مجھ سے ملنے جیل بھی آتی تھیں۔ ان کے اردگرد موجود سارے لوگ شادی شدہ ہیں اور کم از کم اب ان کا یہ احساس کمتری ختم ہوگیا ہے کہ شادی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدرت کی طرف سے طے شدہ امر ہوتا ہے، ایسا ہونا تھا تو ایسا ہوگیا، لیکن شادی میں انہیں اپنی مرحومہ سب سے بڑی بہن کی غیر موجودگی کا بہت دکھ تھا۔

انٹرویو کے دوران رف صدیقی نے اپنے گھنے اور کالے بالوں کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی چیز کا خیال نہیں کیا، ان کے بال قدرتی طور پر ایسے ہی ہیں، لیکن وہ ناریل کا تیل ضرور لگاتے ہیں۔دوران انٹرویو ر ئو ف صدیقی نے پارٹی بحران پر بھی بات چیت کی اور کہا ایم کیو ایم ایک فلاسفی کے ساتھ میدان میں ہے، جو مڈل اور لوئر مڈل کلاس کی جماعت ہے۔ سینیٹ الیکشن میں پہلی مرتبہ ایم کیو ایم کے ارکان صوبائی اسمبلی بکے، جس کا ذمہ دار میں فاروق ستار کو سمجھتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'عزت دیں گے تو عزت ملے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں