عوامی مقامات پرمزید مونو منٹس بنائے جائیں : جان محمد بلوچ

پیر 16 اپریل 2018 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء)چیئرمین بلدیہ ملیرجان محمد بلوچ نے کہا کہ مونو منٹس کی تعمیر کا مقصد دنیا بھر سے کراچی آنے والے مہمانوں کو ایک منفرد طریقے سے خوش آمدید کہنا ہے،انہوں نے کہا کہ خوبصورت مونومنٹس علاقے کی خوبصورتی کوبھی اجاگر کرتا ہے اورمہمانوں کو خوشنماء ماحول میسر آتا ہے بلدیہ ملیر کاخوبصورت اور حسین وادی کی حیثیت سے کراچی میں اپنا ایک الگ اور منفرد مقام ہے،بلدیہ ملیر میں خوبصورت وحسین یادگاریںدلکشی و خوبصورتی میںاضافے کا سبب اور عوام کی توجہ کا مرکز ہیں ضرورت اس امر کی ہے کے ان خوبصورت مو نو منٹس اور گرین بیلٹ کی دیکھ بھال درستگی اور تزئین و آرائش کا بھرپور خیال رکھا جائے،وادیِ ملیر کی خوبصورت رنگوں سے مزین یادگار دنیا بھر سے آنے والے معزز مہمانوں کے سامنے وادیِ ملیر،شہرِ عروسہ کراچی اور سندھ کی تہذیب وثقافت اور روایات کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار اداکرے گی۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین عبدالخالق مروت کے ہمراہ شاہراہِ اسٹار گیٹ مونومنٹس کی تزئین وآرائش کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرڈا ئریکٹرانفارمیشن سلیم خان،ڈائریکٹرپارک نسیم اختربھی موجود تھے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے ڈائریکٹر پارک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ملیرکی عوام کو خوشنما ماحول فراہم کرنے کیلئے عوامی مقامات پرمزید مونو منٹس بنائے جائیں۔اسٹار گیٹ مونو منٹس کی دیکھ بھال کا خاص خیال رکھا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں