نظام مصطفی پارٹی کے کی جانب سے آزادکشمیر اسمبلی رکن سید علی رضا شاہ بخاری کے اعزازمیں استقبالیہ دیاگیا

پیر 16 اپریل 2018 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) نظام مصطفی پارٹی کے زیراہتمام قادیانیوں کوغیر مسلم اقلیت قراردینے کے قانون کوآزادکشمیر اسمبلی سے متفقہ طورپرمنظورکرانے کی سعادت حاصل کرنے پر آزادکشمیر اسمبلی کے پارلیمنٹ کے رکن سید علی رضا شاہ بخاری کے اعزازمیں استقبالیہ دیاگیا جس کی صدارت پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کی۔

تقریب میں شبیراحمدقاضی ،الحاج محمدرفیع،مولاناقاسم جلالی،مولانانجب مصطفائی،مولاناجہانگیر نقشبندی،قاری ظہورسعیدی،مولاناشاہدین اشرفی،مولاناساجد لغاری،مولاناعبدالرزاق،مولاناعبدالرحمن،عبدالقدیرشریف،سیدارشدعقیل،تاج الدین صدیقی،مولانااحسن رضا نوری ،ڈاکٹرمحمودسلیم نوری،عامررحمانی ودیگربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

استقبالیہ تقریب سے سید علی رضا شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نظام مصطفی پارٹی نظام نفاذمصطفی ﷺکے لئے کوشاں ہیں۔

حاجی حنیف طیب کی کاوشیں بحیثیت رکن قومی اسمبلی اوروزیرقابل تحسین ہیں۔انہوںنے نفاذ نظام مصطفی اور قادیانی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیااوراس پاداش میں پابندسلاسل بھی رہے ۔انہوںنے اپنے دوروزارت کو ہر طرح کی آلائش سے محفوظ رکھا اور قانون کی ہمیشہ پاسداری کی۔ سیدعلی رضا شاہ بخاری نے نے 1974ء کی قادنیوں کے خلاف چلائے جانے والی تحریک میں حصہ لینے والے تمام علماء کرام ،شمع رسالت کے پروانوںاوراراکین اسمبلی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

انہوںنے اپنے خطاب میں نظام مصطفی پارٹی کا شکریہ اداکیا کہ انہوںنے اُن کے اعزازمیں استقبالیہ کے ذریعے اُن کی پذیرائی کی اور اُنہیں عزت بخشی۔ مجھے ختم نبوت بل منظورکرانے کی آزادکشمیراسمبلی سے جو سعادت حاصل ہوئی اس کو میں اللهاوراس کے رسول ﷺکاخاص کرم سمجھتاہوں۔اس موقع ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے کہاکہ سیدعلی رضا بخاری شاہ کو یہ اعزازحاصل ہواکہ انہوںنے آزادکشمیرکی اسمبلی میں تاریخی بل پیش کرکے اُمت مسلمہ کو قادیانیوں کے چنگل سے نجات دلائی۔

انہوںنے قادیانیوںکو غیر مسلم قراردلانے کے لئے قراردادپیش کرکے اسے متفقہ طورپر منظوربھی کرایاہے۔انہوںنے کہاکہ کچھ لوگ اسمبلی کی رُکنیت حاصل کرکے عزت وعظمت کماتے ہیں اور کچھ لوگ اپنا سب کچھ گنوادیتے ہیں ۔آئین پاکستان کی رُوسے جو رسول اکرم ﷺکوخاتم النبین ( آخری نبی )نہ مانے وہ بلاشبہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔1974ء میں پاکستان کی اسمبلی سے یہ بل متفقہ طورپرمنظورہوکر آئین وقانون کا حصہ بن چکاہے۔

جس میں علامہ شاہ احمدنورانی اور علامہ عبدالالمصطفیٰ الازہری سمیت کراچی سے منتخب پارلیمنٹرین نے کلیدی کرداراداکیا۔ انہوںنے کہاکہ ایک اسمبلی ممبرکو اتنی بڑی سعادت حاصل ہوجائے تویہ بہت خوشی کی بات ہے۔قادیانیوں کے خلاف جہادکرناسنت صدیقی ہے۔ہم آزادکشمیر پارلیمنٹ ،وزاء ،وزیراعظم آزادکشمیراور خصوصی طورپرسیدعلی رضا بخاری کو نظام مصطفی پارٹی اورتمام عاشقان رسول ﷺکی جانب سے مبارک بادپیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں