بیگناہ مسیحیوں پر حملے امن سبوتاژ کرنیکی سازش ہے‘ سینیٹر انور لعل ڈین

ملک میں پہ در پہ حملوں سے مسیحیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے‘ نیشنل ڈائریکٹر جسٹس اینڈ پیس کمیشن فادرعمانوئیل مانی

پیر 16 اپریل 2018 20:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء)جسٹس اینڈ پیس کمیشن کے نیشنل ڈائریکٹر فادر عمانوئیل یوسف مانی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر انور لعل ڈین سے ملاقات کی، اس موقع پر کوئٹہ میں ہونیوالی سانحہ پر خصوصی بات چیت کی گئی۔ نیشنل ڈائریکٹر جسٹس اینڈ پیس کمیشن فادرعمانوئیل یوسف مانی نے سینیٹر انور لعل ڈین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہ در پہ حملوں سے مسیحیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملزمان کو سزائیں نہ ملنے کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات کم ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں مسیحیوں پر ہونیوالے حملوں کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر انور لعل ڈین نے کہا کہ بیگناہ مسیحیوں پر حملے امن ثبوتاژ کرنیکی سازش ہے‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرچ ڈائیوسس آف کراچی کے بشپ جوزف کوٹس نے کہا کہ پرامن مسیحیوں پر حملے بڑھتے جارہے ہیں ،سانحہ کوئٹہ کے ذمہ داران کوکڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ اس موقع پر جسٹس اینڈ پیس کمیشن کراچی کے ڈائریکٹر فادر صالح ڈائیگو، فادر بونی مینڈیس اور پیس انفورسز کے چیف پرویز گل نے بھی سانحہ کوئٹہ کی مذمت کرتے ہوئے ملز مان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں