سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کئے جانے کے خلاف نادرا میگا سنیٹر کورنگی پر 3روزہ بھوک ہڑتال کا آغاز ہوگیا

پیر 16 اپریل 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کئے جانے کے خلاف نادرا میگا سنیٹر کورنگی روڈ ڈیفنس فیز 1تین روزہ بھوک ہڑتال کا آغاز پیر سے ہوگیا۔

(جاری ہے)

بھوک ہڑتال دوپہر 2 بجے شروع ہوئی جس میں مختلف پارٹیوں کے رہنما ئوں نے شرکت کی جبکہ بھوک ہڑتال کی قیادت سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے سینئر نائب صدر سید زین شاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں