اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کی مقامی شوریٰ کا ہنگامی اجلاس، کل ناظم کراچی کی پریس کانفرنس

سندھ اسمبلی میں جامعات کے حوالے سے متنازع بل کی دوبارہ منظوری کے خلاف طلبہ گٹھ جوڑ

پیر 16 اپریل 2018 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) متنازع سندھ جامعات ترمیمی بل بغیر کسی تبدیلی کے سندھ اسمبلی سے دوبارہ پاس کرلیے جانے کے حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کی مقامی شوریٰ کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز مرکز جمعیت میں منعقد ہوا۔ناظم کراچی حمزہ محمد صدیقی آج جامعہ کراچی میں طلبہ کی اس بل کے خلاف مہم کے آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کی مقامی شوریٰ کا ہنگامی اجلاس مرکز جمعیت میں منعقد ہوا۔ جس میں سندھ جامعات کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں متنازع بل کو بغیر کسی تبدیلی کے دوبارہ پاس کرلیے جانے اور گورنر سندھ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کو پس پشت ڈال لینے کے خلاف طلبہ تحریک کے آئیندہ کی حکمت عملی مرتب کرنے پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حمزہ محمد صدیقی اس حوالے سے آج جامعہ کراچی سے اہم پریس کانفرنس میں سندھ جامعات ترمیمی بل کے خلاف کراچی جمعیت کی آئیندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ اجلاس میں سندھ اسمبلی و وزیر اعلیٰ ہاؤس سمیت اہم مقامات کا گھیراؤ اور قانونی چارہ جوئی زیر بحث آئی۔جبکہ اس مہم کا دائرہ طلبہ سے بڑھا کر عوام الناس تک پھیلانے کے حوالے سے بھی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں