حکام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کا نوٹس لیں ،انتخاب سوری

ْ کراچی کو رمضان کے مہینے سے قبل لوڈشیڈ نگ میں خصوصی ریلیف دیں ، صدر ہیومن رائٹس نیٹ ورک

منگل 17 اپریل 2018 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عا لم سوری نے شہر میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹریک کی نا اہلی اور نا قص کا رکردگی کے با عث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہاہے ۔مینٹی ننس کے نام پر مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کی جاتی ہے ۔ کے الیکٹریک بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مربوط حکمت عملی بنا ئے تاکہ عوام گرمیوں میں سکون سے رہ سکیں۔

انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہ شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کا نوٹس لیں اور کے الیکڑیک کو بجلی کی بلا تعطل ترسیل کا پا بند کیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ کے الیکٹریک نے گیس کی کمی کو بنیاد بنا کر شہر بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 تک بڑھا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیںہے ، جس کی وجہ سے ایک طرف بجلی سے چلنے والے تمام کا روبا ری مشینری متاثر ہو رہی ہیں جبکہ دوسری طرف پا نی کا بھی شدید قلت کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

مرکزی و صوبائی حکومتوں نے اس سلسلے میں مکمل طور پر خاموشی اختیارکی ہے اور تما شائیوں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے سب سے زیادہ طلبا،بچے ، گھریلوخواتین ا ور بزرگ افرادمتاثر ہو رہے ہیں۔کے الیکٹریک کی غفلت کے با عث نہ صرف کراچی کے لاکھوں شہریوں کو لوڈشیڈنگ ، اوور بلنگ کی وجہ سے ایک عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے بلکہ اس کی کمزور پالیسیوں کے سبب مختلف قومی اداروں کو بھی ما لی بحرانوں مین دھکیل دیا ہے ۔ کراچی کے شہریوںکو رمضان المبارک کے مہینے سے قبل لوڈشیڈ نگ میں خصوصی ریلیف دیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں