20اپریل کو سندھ بھر میں امر یکہ کے شام میں جار حانہ اقدام کیخلاف ریلیاں اور مظاہرے منعقد کئے جائیں گے ،علامہ ناظر عباس تقوی

منگل 17 اپریل 2018 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ شام میں امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں امریکہ کا یہ حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور کیا جائے گا امریکہ دہشت گردوں کا سر پرست رہا ہے اب امر یکی ریاست اتنی کمزور ہوچکی ہے کہ پہلے امریکہ کرائے کے لوگوں کو استعمال کرتا تھا لیکن اب خود امریکہ کرائے کا قاتل بنا ہوا ہے صرف ریالوں کی ایماء پر شام پر حملہ کیا گیا جس میں بے گناہ معصوم شہری مارے گے ہم اپنے دشمن کی شنا خت رکھتے ہیں ماضی میں بھی امریکہ ،اسرائیل اور اس کے اتحادی عالم اسلام میں بر بر یت کر چُکے ہیں جس میں بڑی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں علامہ ناظر عباس تقوی کا مذید کہنا تھا کہ شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سی20اپریل کو سندھ بھر میں امر یکہ کے شام میںجار حانہ اقدام کے خلاف ریلیاںاور مظاہرے منعقد کئے جائیں گے کراچی میں بھی مختلف مقامات پر مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ مرکزی مظاہرہ جامع مسجد خوجہ اثناء عشری مسجد کھاردار کے باہر ٹھیک 1:45بجے دن منعقد کیا جائیگا جس میں شیعہ ،شنی مکاتب فکر کے علماء کرام و عظام شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں