ملک میں رائج ظلم کا نظام ختم کرنے کیلئے میڈیا انتہائی اہم کرداراداکرسکتا ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

منگل 17 اپریل 2018 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں رائج ظلم کا نظام ختم کرنے کیلئے میڈیا انتہائی اہم کرداراداکرسکتا ہے۔ اسی ظلم کے نظام کی وجہ سے قوم کی بیٹی عافیہ 5 سال تک اپنے تین کمسن بچوں سمیت لاپتہ رہی تھی۔وہ جھوٹے، من گھڑت اور غیرثابت شدہ الزام کے عوض 15 سال سے امریکی حراست میں ہے۔

انہوں نے گذشتہ شب طارق روڈ میں واقع وائس آف پاکستان نیوز چینل کا افتتاح کیا۔ وائس آف پاکستان نیوز کے سی ای اوقاضی عبدالوہاب فاروقی،روزنامہ پکار کی ایڈیٹر زاہدہ فاروقی و سیف الدین، دی مارننگ کے چیف ایڈیٹر عدنان خان،پبلشر صائمہ خان، روزنامہ جدوجہد کی ایڈیٹر مبرا آصف و دیگر نے ڈاکٹر فوزیہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وائس آف پاکستان کی نشریات شروع ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پوری ٹیم کومبارکباد دی، عزت افزائی پرانتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اورچینل کی کامیابی کیلئے دعا کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ملک میں سسٹم کی خرابیوںکو درست کرنے کی جو کوششیں کی جارہی ہیں اس کی کامیابی کیلئے میڈیا پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ عدالتوں میں لاکھوں زیرالتواء کیس سسٹم کی خرابی کی نشاندہی کرتے ہیں ۔ عافیہ کی وطن واپسی کیلئے جاری جدوجہد میں بھرپور ساتھ دینے پر میں میڈیا کی شکرگذار ہوں۔ تقریب کے اختتام پر قاضی عبدالوہاب فاروقی نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو شیلڈ پیش کی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں