سندھ کی سیاست میں ہلچل کے آثار نمایاںنظر آنے لگے،پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور مہر گروپ کے سردار علی گوہر خان مہرکی پیرپگاراسے ملاقات

منگل 17 اپریل 2018 21:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سندھ کی سیاست میں ہلچل کے آثار نمایاںنظر آنے لگے،پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور مہر گروپ کے سردار علی گوہر خان مہر منگل کوکنگری ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی مخالف سیاسی اتحاد گرینڈ ڈیموکرٹیک الائنس اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے تفصیلی ملاقات کی اور ان سے سندھ کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر سردار علی گوہر خان مہر کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر غلام رسول انٹر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں آئندہ عام انتخابات، سیاسی اتحاد اور جی ڈی اے سے متعلق معاملات پر گفتگوکی گئی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ سردار علی گوہر خان مہر کے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ اس وقت جو سیاسی اختلافات چل رہے ہیں اس تناظر میں ان کی کنگری ہائوس آمد اور پیر پگارا سے ملاقات خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی کے گھوٹکی کے صوبائی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے موقع پر بھی سردار علی گوہر خان مہر نے سرکاری امیدوار کے خلاف کھل کر مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار کی حمایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں