ڈولمین مال کلفٹن میں فرنیچر، گھر اور گارڈن سے متعلق سامان کی نمائش کل سے شروع ہوگی

منگل 17 اپریل 2018 22:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) گھر سے متعلق مقامی اور انٹرنیشنل برانڈز پر مشتمل فرنیچر، ہوم اور گارڈن سے متعلق اشیائے ضروریہ پر مشتمل نمائش کا انعقاد 18سے 22اپریل2018کے درمیان ڈولمین مال کلفٹن میں کیا جارہاہے۔ہفتے کے پانچ روز ہونے والی ہوم میٹس اسٹائل ایگزی بیشن میں صارفین کے علاوہ معروف آرٹیٹیکس، سماجی رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، جو کہ صارفین کو گھراور گارڈن سے متعلق اپنی ترجیحات کے مطابق خریدنے گربتائیں گے،نمائش میں سستی اور اپنی مرضی کے مطابق پیکجز نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، نمائش میں نمایاں برانڈز کی بہترین اور عمدہ طرز پر تخلیق کیے گئے فرنیچرزاور دیگر آرائشی اشیاء دیکھنے والوں کو اپنی خوبصورتی کے محور سے باہر نہیں نکلنے دے گی۔

(جاری ہے)

ڈولمین مال میںملک کے بہترین اور بڑے فرنیچرز برانڈ ز کی فرنچائز موجود ہیں، جہاں کچن فرنیچر سے لیکر ٹیبل ویئر، دفتری تزئین و آرائش سے لیکر باتھ روم اور گارڈن کوسجانے کی تمام تر ہی اشیا ء اور ہاتھ سے بنائے گئے اپنی نوعیت کے افغان کارپٹس دستیاب ہوںگے۔جب کہ اس کے علاوہ Habitt،انٹر ووڈ،آئیڈیا بائے گل احمد سمیت Objecاور دیگر بیرونی استعمال کے فرنیچر برانڈ، جس میں ایسٹ ویسٹ انٹریریئرز، Adore Furniture, ، Fortile Kitchen، Index Furnitureنے بھی اپنے فرنیچرز نمائش کے لیے رکھے ہیں ، نمائش میں صارفین نہ صرف پورے مال کا دورہ کرسکیں گے بلکہ چھتوں سے لٹکتے بیش قیمتی لیمپس اور فریمز کے ساتھ تصاویربھی بنواسکیں گے۔

نمائش میں مال کے باہر رکھی گئی ہارٹی کلچر سے متعلق اشیا ء سے متعلق صارفین کو مکمل آگاہی فراہم کی جائے گی، اس موقع پر ڈولمین مال کی جانب سے ارتھ آور مناتے ہوئے مال کا دورہ کرنے والے صارفین کو مفت پودے بھی فراہم کیے جائیں گے۔اس موقع پر ڈولمین گروپ کی ڈائریکٹر انعم ندیم کا کہنا تھا کہ کپڑوں کے ساتھ فرنیچرزایسیسریز میں ڈولمین مال کلفٹن ایک حب کی اہمیت رکھتا ہے، یہاں تقریبا تمام ہی بڑے فرنیچرز برانڈز کے شورومز موجود ہیں، جہاں دنیا بھر کے معیاری اور بہترین فرنیچرز ایک چھت تلے موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہوم میٹس اسٹائل کے انعقاد کا مقصدلوگوں میں منفرد اشیاء سے متعلق دلچسپی پیدا کرنا ہے، تاکہ وہ اپنے گھروں میں منفرد اشیاء سے تزئین و آرائش بہتر انداز میں کرسکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں