نگراں وزیر اعظم اور چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کی نامزدگی کیلئے کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

آئین عوام کوبنیادی حقوق مہیا کرتا ہے مگر جمہوری حکمرانوں نے آئینی حقوق سے محروم رکھ کر حلف کی خلاف ورزی کی ہے،ثروت اعجاز قادری

منگل 17 اپریل 2018 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم اور چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کی نامزدگی کیلئے کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے ،دو یا تین جماعتوں کے مشوروں سے چنائو کیا گیا تو دیگر جماعتوں کو تحفظات رہینگے ،الیکشن کوشفاف ہبنانے کیلئے نگراں حکومت ملک کی تمام بڑی جماعتوں کی مشترکہ رائے سے بنائی جائے ،الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے مذہبی وسیاسی جماعتوں خدشات کودور کرئے ،نگراں حکومت میں فیڈریشن کی علامت مذہبی وسیاسی جماعتوں کو بھی حصہ دیاجائے،غریبوں سے جھوٹے وعدے کرنے والوں کو انتخابات میں ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا ،پاکستان سنی تحریک عوام کو ان کے حقوق دلانے اور مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ،ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں ،عوام نے ساتھ دیا تو ایوانوں میں پہنچ کر کردار ادا کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی کے بغیر پائیدار جمہوریت قائم نہیں ہوسکتی ،آئین عوام کو ان کے بنیادی حقوق مہیا کرتا ہے مگر جمہوری حکمرانوں نے عوام کو آئینی حقوق سے محروم رکھ کر حلف کی خلاف ورزی کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا کی سب سے عظیم قوم ہے جو اپنے ملک کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا عزم رکھتے ہیں دہشتگردی کے خلاف عوام نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر دنیا کو بتادیا ملک کی سلامتی پر کسی صورت آنچ آنے نہیں دینگے ،انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور اداروں کو مخالف بیان بازی کسی کے مفاد میں نہیں ہے ،اداروں کے مخالف بیان بازی سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے ،معاشی واقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ بیرونی مداخلت کو مسترد اور قرضوں سے نجات حاصل کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں