ہائی کورٹ نے بے نظیر ہاوسنگ اسکیم میں قومی خزانے کو 22 کروڑ روپے کرپشن سے متعلق تین ملزمان کی ضمانت منظورکرلیں

جمعہ 20 اپریل 2018 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے بے نظیر ہاوسنگ اسکیم میں قومی خزانے کو 22 کروڑ روپے کرپشن سے متعلق تین ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں دو رکنی بینچ کے روبرو بے نظیر ہاوسنگ اسکیم میں قومی خزانے کو 22 کروڑ روپے نقصان پہچانے سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم منظر عباس، عبدالمحی الدین اور آغا عشرت کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو جیل سے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے 50 ،50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ تینوں ملزمان 2015 سے جیل میں تھے۔ پراسیکیوٹر نیب کے مطابق اسکیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر منظر عباس اور دیگر نے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہچایا۔ کئی لوگوں کے پیسے ریلیز ہونے کے باوجود مکان فراہم نہ کیے گئے۔ نیب نے سندھ کے 5 ڈسٹرکٹ کا معائنہ کیا وہاں رہائشیوں کے بیان بھی ریکارڈ کیے گئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں