متحدہ مجلس عمل سندھ نے کراچی تا کشمور سندھ میں ضلعی سطح پر تنظیم سازی کا شیڈول جاری کردیا

بے راہ روی سے نجات ایم ایم اے کا منشور ہے،سیکولراورکرپٹ قیادت کا بھرپور مقابلہ کریں گے،علامہ ناظرعباس تقوی

جمعہ 20 اپریل 2018 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ نے کراچی تاء کشمور سندھ میں ضلعی سطح پر تنظیم سازی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ 22 تا 30 اپریل کو ہر ضلع کی انتخابات کے ذریعے تنظیم سازی ہو گی۔ صوبائی صدر مولانا راشد محمد سومرو کا بینہ کے ساتھ اس عمل کی نگرانی جبکہ ہر جماعت کے مقامی چار چارذمہ داران شریک ہوں گے۔ صوبائی ترجمان کے مطابق اتوار 22 اپریل کو صبح دس بجے خیر پور، دوپہر سکھر اور رات گھوٹکی، پیر 23اپریل صبح کندھ کوٹ کشمور،دوپہر شکار پور اور رات جیکب آباد، منگل24 اپریل صبح قمبرشہداد کوٹ، دوپہر لاڑکانہ اور رات دادو، بدھ 25 اپریل صبح نوشہروفیروز ، دوپہر نواب شاہ اور رات سانگھڑ ،جمعرات26 صبح مٹیاری،دوپہر ٹنڈو الہ یار اور رات میر پورخاص،27 کوبعد نماز جمعہ عمر کوٹ، رات مٹھی، ہفتہ 28 اپریل صبح بدین، دوپہر سجاول اور رات ٹھٹھہ، اتوار 29 اپریل صبح جامشورو، دوپہر حیدرآباد اور رات ٹنڈو محمد خان جبکہ پیر 30 اپریل دوپہر ایک بجے کراچی نظم کا انتخاب ہوگا۔

(جاری ہے)

متحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ ناظرعباس تقوی نے کہاہے کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی،دہشتگردی کے خاتمے ،غریبوں کے استحصال،فرقہ واریت کا خاتمہ ،کرپشن، بے راہ روی سے نجات ایم ایم اے کا منشور ہے، سیکولراورکرپٹ قیادت سے نجات کے لیے سندھ کے عوام کو متبادل وبے داغ نمائندے فراہم کریں گے ،ان شاء اللہ سندھ میںانتخابات میں لیڈنگ پوزیشن میں ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں