کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کا تنازع، کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ جاری

جمعہ 20 اپریل 2018 20:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے تنازع میں کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی۔ بجلی بندش سے مستثنیٰ علاقے بھی محفوظ نہ رہے، شدید گرمی میں پانی کی بندش نے زندگی مزید مشکل بنا دی۔

(جاری ہے)

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ملیر، اورنگی ٹاون، سعودآباد، کورنگی، لانڈھی، لیاقت آباد، اورنگی ٹاون ، لائینزایریا، ملیر سٹی، رفیع گارڈن، ناظم آباد، پاپوش نگر اور فیڈرل بی ایریا کے علاقے متاثر ہیں۔

شہریوں کی جانب سے فالٹس کے نام پر 14 سے 15 گھنٹے بجلی کی بندش کی شکایات کی جا رہی ہیں۔شہر میں طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کیساتھ ساتھ مریضوں کو بھی پریشان کرنا شروع کر دیا ہے۔ سندھ گورنمنٹ ہسپتال سعودآباد ملیر میں 9 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے ڈاکٹرز کو روز درجنوں سرجری ملتوی کرنا پڑ رہی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں