احتساب عدالت کے منتظم جج نے جاوید قمر کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مئی تک توسیع کر دی

جمعرات 17 مئی 2018 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) احتساب عدالت کے منتظم جج نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے پرسنل اسسٹنٹ رمضان سولنگی اور جاوید قمر کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مئی تک توسیع کر دی ۔ احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو نیب حکام نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے گرفتار پرسنل اسسٹنٹ رمضان سولنگی اور جاوید قمر کو پیش کیا ۔

(جاری ہے)

عدالت میں نیب کی جانب سے ملزمان سے اب تک کی تفتیش میں ہونے والی رپورٹ پیش کی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ ملزمان کی ہزاروں بینک ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے ۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے ۔ لہذا ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی جائے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مئی تک توسیع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں