اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںسندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر کے اسکولوں کی سکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ..

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر کے اسکولوں کی سکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت پر چیف سیکرٹری ، سیکرٹری تعلیم ودیگر کو 25 مئی کو طلب کر لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء)سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر کے اسکولوں کی سکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت پر چیف سیکرٹری ، سیکرٹری تعلیم ودیگر کو 25 مئی کو طلب کر لیا ۔ سندھ ہائیکورٹ میں صوبے بھر کی اسکولوںکی سکیورٹی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(خبر جاری ہے)

عدالت نے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری تعلیم و دیگر کو 25 مئی تک طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ بتایا جائے کہ اسکولوں کی سکیورٹی سے متعلق حکومت سندھ نے اب تک کیا اقدامات کیے ۔

تعلیمی معیار اور سکیورٹی بہتر بنانے سے متعلق آگہی مہم چلانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین سے آگاہی مہم کے لیے سفارشات طلب کی تھیں ۔ دسمبر 2015 میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد دیگر اسکولوں پر حملے کے پیش نظر یہ درخواست سماجی تنظیم کے رہنما فیصل صدیقی نے دائر کر رکھی ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں