وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہا ئو س خالی اور پروٹوکول میں کمی کردی

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہا ئو س خالی اور پروٹوکول میں کمی کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہا ئو س خالی کردیا اور پروٹوکول میں بھی کمی کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی 5 سالہ مدت پوری کررہی ہیں جس کے تحت قومی اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوجائے گی جب کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی 28 مئی، پنجاب اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوگی۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی کراچی میں چیف منسٹرہا ئو س خالی کردیا جس کے بعد ان کا خاندان اپنی نجی رہائش گاہ منتقل ہوگیاہے۔وزیراعلی سندھ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے سی ایم ہا ئو س کے دفتر آرہے ہیں جب کہ انہوں نے اپنے پروٹوکول میں بھی کمی کردی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں