کراچی ؛پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،3ملزمان گرفتار،اسلحہ ،منشیات برآمد،مقدمہ درج

جمعرات 17 مئی 2018 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی ،پولیس نے بتایاکہ ملزمان منشیات فروش اوراسڑیٹ کرائمزکی وارداتیں کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ،سی ٹی ڈی سول لائن نے لیاری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3افرادکوحراست میں لے لیا،ذرائع کے مطابق زیرحراست افرادکاتعلق لیاری گینگ وارسے ہے جوکہ متعددسنگین وارداتوںمیں مطلوب ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں