کراچی ؛غزہ میں فلسطینیوں پر بڑھتے اسرائیلی مظالم مسلم اُمت کے داخلی انتشار کا نتیجہ ہیں،امیر اسلامی تنظیم عاکف سعید

جمعرات 17 مئی 2018 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) غزہ میں محصور فلسطینیوں پر بڑھتے ہوئے اسرائیلی مظالم مسلم اُمت کے داخلی انتشار کا نتیجہ ہیں ۔یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں جس قدر انتشار اور افراتفری بڑھ رہی ہے اتنا ہی دشمن قوتوں کو شہہ مل رہی ہے اوروہ بے دریغ مسلمانوں کا لہو بہا رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسلم اُمہ کا انتشار اسی طرح جاری رہا تو اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو دنیا سے نیست و نابود کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گی ۔ عالم اسلام میں اس وقت سوائے طیب اردغان کے کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے جس کو اُمت کے اتحاد و اتفاق اور اُس کے اجتماعی مسائل کے حل کی فکر ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طیب اردغان کا یہ قدم قابل تحسین ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر اُمت مسلمہ کو متحد ہونے کی دعوت دی ہے ۔

اللہ کرے مسلمان اُمت کے دیگر راہنماؤں کو بھی وقت اور حالات کی نزاکت کا اداراک ہو جائے اور وہ بھی طاغوتی قوتوں کے خلاف کوئی مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے میں سنجیدہ ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو جزوقتی مفاد اور اقتدار کو نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ اجتماعی سطح پر اُمت مسلمہ کے مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنا چاہییں اور چاہیے کہ وہ دشمن کو یک زبان ہو کر جواب دیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں