سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو بھی حسب روایت تقریباً دو گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر کی زیر صدارت میں شروع ہوا

جمعرات 17 مئی 2018 18:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو بھی تقریبا دو گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہوا،ایم کیوایم کی منحرف رکن اسمبلی ناہید بیگم نے دعا کرائی کہ رمضان مبارک میں مہنگائی کم ہو تاکہ لوگ رمضان کے روزے سکون سے رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

اقلیتی رکن اسمبلی دیوان چند نے اسپیکر سے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے دعا کرائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان مین لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہے دعا کیجئے اللہ بجلی والوں کو ہدایت دے، ایوان میں کوئٹہ میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید کرنل سہیل عابدکے لئے دعا ئے مغفرت بھی کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں