چیف الیکشن کمشنر سندھ بلدیاتی فیلڈاسٹاف کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات نہ کریں، سید ذوالفقار شاہ

بلدیاتی ملازمین کی اکثریت سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتی ہے ۔حلف نامے پر کروانے سے الیکشن متنازعہ ہوسکتے ہیں

جمعرات 17 مئی 2018 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ باربار الیکشن کمیشن کی توجہ دلوانے کے باوجود تاحال بلدیاتی فیلڈ اسٹاف محکمہ ہیلتھ سینی ٹیشن ،فائر بریگیڈ ،انجینئر نگ بی اینڈآر ،ایم اینڈ آر ،مشینری پول ڈیپارٹمنٹ ،ملیریا کنٹرول ،لینڈانفورسمنٹ اور دیگر عملے کو زبردستی الیکشن ڈیوٹی پر مامور کرکے بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اسی طرح بلدیاتی اداروں کی80فیصد سے زائد ملازمین سیاسی وابستگی رکھتے ہیں اور ذمہ دار عہدوں پر بھی فائر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایسے ملازمین سے جھوٹے حلف نامے پر کرواکر زبردستی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کرنے سے الیکشن متنازعہ ہوسکتے ہیں ۔حلف ناموں کو الیکشن میں شکست کھانے والے امیدوار ثبوت کے طور پر پیش کرسکتے ہیں ۔انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی فیلڈ اسٹاف کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات نہ کیا جائے اور غیر سیاسی اور غیر متنازعہ عملے کو تعینات کرکے الیکشن کو شفاف بنایا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں