اشیاء کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈویژنل کمشنر

بدھ 23 مئی 2018 21:38

فیصل آباد۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ڈویژنل کمشنر مومن آغا نے کہا ہے کہ صارفین کورمضان بازاروں کے فوائد سے کما حقہ مستفید کرنے کے لئے اشیاء کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات سر سید ٹائون فیکٹری ایریا میں سستے رمضان بازار کا دورہ کرکے اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔

آر پی او بلال صدیق کمیانہ بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مہر شفقت اللہ مشتاق اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے مختلف سٹالزپر سبزیوں،پھلوں،دالوں،گوشت اور دیگر اشیاء کا معیار چیک کیا اور کہا کہ پھل اور سبزیوں کی چھانٹی کرکے بڑھیا کوالٹی مقررہ نرخوں پر فروخت کیلئے پیش کی جائیں۔انہوںنے ڈیوٹی سٹاف سے کہا کہ وہ ہر سٹال پر باربار چکر لگا کر کوالٹی چیک کریں۔

(جاری ہے)

ڈویژنل کمشنر نے خریداری کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے رمضان بازاوں کے انتظامات،قیمتوں اور معیار کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ ارزاں قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے وسیع تر اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے سستی چینی اور سستے آٹے کی فروخت کے عمل اورریکارڈ کا بھی معائنہ کیا اورکہا کہ وزن کے کنڈے درست حالت میں رکھے جائیں۔آر پی او بلال صدیق کمیانہ نے رمضان بازارکی سیکورٹی کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود پولیس ملازمین کو متحرک انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں