انتھنی نوید کی مخصوص نشست پرنامزدگی پر اقلیتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

بلاول بھٹوکے تاریخ ساز فیصلے سے سندھ میں مسیحی کارکنان کی بے چینی کا خاتمہ ہو گیا‘مسیحی عوام کا خیرمقد م

جمعرات 14 جون 2018 20:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) انتھنی نوید کی غیرمسلم نشست پر نامزدگی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مسیحی قوم کیلئے تحفہ، مینارٹی ونگ کراچی سابق ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی پی پی مینارٹی ونگ کراچی دلشاد یوسف، سابق جنرل سیکریٹری سینٹرل بشارت بھٹیKMC کونسلر کرسٹوفر بھٹی، وائس چیئرمین عیسیٰ نگری انور غوری اور سابق صدر سٹی ایریا طارق عالم کی انتھنی نوید سے ملاقات اور مخصوص نشست پر ان کی نامزدگی پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوکے اس تاریخ ساز فیصلے سے سندھ میں مسیحی کارکنان کی بے چینی کا خاتمہ ہو گیا۔ مزید برآں ا س فیصلے سے مینارٹی ونگ کے کارکنان کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔ لال چند اکرانی، پونجومل بھیل اور تمام نامزد امیدواروں کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر نادر رفیق، اکمل جان، سنیل بھٹی اور جاوید شیرا بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں