قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے لینڈ مافیا معاشرے کے ناسور ہیں،صوبائی وزیرمحنت

اتوار 24 جون 2018 18:20

�کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) کچی آبادیوں ، گوٹھ آباد اسکیم اور چائنہ کٹنگ کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کار معاشرے کے ناسور ہیں ان کے خاتمے اور کے لئے سخت قوانین اور ان پر عمل درآمد کی ضرورت ہے انسانی حقوق پامال کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں کچی آبادیوں اور گوٹھوں میں فلاحی پلاٹوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ایمینٹی و فلاحی مقاصد کے علاوہ فلاحی پلاٹوں پر ناجائز تعمیرات اور چائنہ کٹنگ کرنے والوں سے فوری طورپر پلاٹ خالی کرائے جائیں لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کار قومی مجرم ہیں SKAAان کیخلاف بھرپور کاروائی کرے ، شفاف انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کی آئینی او ر قانونی ذمہ داری ہے ان الفاظ کا اعادہ نگران صوبائی وزیر کچی آبادی ، حقوق انسانی اور محنت سائیمن جان ڈینئل نے اپنے دفتر میں کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ( کاگف) کے تاحیات چیرمین سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کی قیادت میںوفد سے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مسائل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا وفد میں وائس چیئرمین غلام یاسین ، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سہل افضل جٹ، مشیر قانونی احمد مہران گورایا ایڈوکیٹ ،سیکریٹری انفارمیشن محمد جنید احمد، صدر کراچی ڈویژن محمد اشفاق خان خٹک اور دیگرعہدیدار شامل تھے ، اجلاس میں کچی آبادیوں کے کٹ آف ڈیٹ قانون کے حوالے سے 30جون 1997تک آباد کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے سروے میں در پیش مسائل کا جائزہ لیا گیااجلاس میں ’’کاگف‘‘ کے چیئرمین نے نگران صوبائی وزیر کو کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مالکانہ حقوق کے لئے درپیش مسائل سندھ کچی آبادی اتھارٹی میں بے ضابطگیوں ، سابقہ ڈائریکٹر KFOکی بد عنوانیوں اور لینڈ مافیا کی سرپرستی کرنے کے اقداما ت مہران ٹائون کچی آبادی ، شریف آباد ، حسن بروہی گوٹھ، ضیاء کالونی ، بیدل کالونی ، قائداعظم کالونی ، نور محمد گوٹھ ، در محمد گوٹھ ، راشدی گوٹھ ، ناصری گوٹھ، اور سندھ بھر کی کچی آبادیوں کے حوالے سے بریفنگ پیش کرتے ہوئے 37ویں آل پاکستان کچی آبادی گوٹھ کنونشن و عید ملن میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر صوبائی وزیر کچی آبادی نے کنونش میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ 30جون 1997کے حوالے سے کچی آبادیوں کے کٹ آف ڈیٹ قانون کے تحت گوٹھوں اور کچی آبادیوں کے سروے میں روڑے اٹکانے والے لینڈ مافیا سے سختی سے نمٹا جائے گا اور فلاحی پلاٹوں کو کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جاے انہوں کہا کہ سندھ بھر میں 35سو کچی آبادیاں ہیں جن میں 14سو کچی آبادیاں سندھ کچی آبادی کی لسٹ میں شامل ہیں اور باقی ان تمام کچی آبادی اور گوٹھوں کو کچی آبادی ماسٹر لسٹ میں شامل کرنے کیلئے SKAAکو ہدایات جاری کردیں ہیں کہ وہ کچی آبادیوں کے کٹ آف ڈیٹ قانون کے تحت شرائط پوری کرنے والی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کا سماجی اداروں کے ساتھ مل کر سندھ بھرمیں سروے کریں انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں کی آڑ میں حقوق انسانی پامال کرنے والے لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کار کسی بھی مہذب معاشرے کا حصہ نہیں ہوسکتے لہٰذا SKAAفوری طورپر ان کے خاتمے ساتھ ساتھ کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کو آئین پاکستان کی روشنی میں بنیادی ضروریات زندگی کو بھی ضروری بنائے اور محکمے میں کالی بھیٹروں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اگرکسی کو کسی اہلکار کے خلاف شکایت ہوتو ان کے پاس آئے ان کے دروازے ہر کسی کے لئے کھلے ہیںانہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے اور بدعنوان ، کھوسٹ اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل صرف صرف آئین پاکستان پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے اور نگران وزیر اعلیٰ کی قیادت میں نگران کابینہ کے پاس جو مختصر وقت ہے اس میں کوشش ہوگی عوام کے مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پر امن شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے اس لئے نگران حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تمام پارٹیوں کو اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں میں حقوق انسانی کا تحفظ بنیادی اکائی ہے مگر ہمارے معاشرے میں اس کی کوئی اہمیت نہیں اور آئے روز حقوق انسانی پامالی کے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں جس کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ عوام اداروں میں حقوق انسانی کے تحفظ اور اس کے اعلیٰ اقدار کا شعور بیدار کیا جائے انہوں نے کہا کہ حقوق انسانی کا درس تمام اقوام دیتی ہیں جس پر عمل پیرا ہوکر مہذب معاشرے کا قیام ممکن ہوسکتا ہے انہوں کہا کہ سندھ کچی آبادی اتھارٹی کے افسران کوہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ ماسٹرلسٹ سے لیکر لیز تک تمام اقدامات کو صاف و شفاف بنایاجائے جبکہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں میں کچی آبادی کٹ آف ڈیٹ کی افادیت کو اجاگر کیا جائے تاکہ ان میں اپنی غیر قانونی رہائشگاہوں کوکچی آبادیوں کے کٹ آف ڈیٹ قانون کے دائر ہ کار میں قانونی شکل دینے کا شعور بیدار ہوسکے انہوں نے کہا کہ سندھ کچی آبادی اتھارٹی کے اہلکاروں کو یہ بھی ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ لوگوں کی بلا امتیاز خدمت کو اپنا شعاربنائیں اور کچی آبادیوں اور گوٹھوں سے لینڈ اور بلڈرز مافیا کے خاتمے کیلئے تمام افسران اپنی ذمیداریاں ادا کریں اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں