پیپلز پارٹی کراچی میں حیران کن نتائج دے گی ،بلاول بھٹو زرداری نے شہرکونفرتوں کی سیاست سے نکالنے کاعزم کیا ہوا ہے، سعید غنی

گورنر ہائوس میں ایک الیکشن سیل بنایا گیا ہے ۔ جومسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے لئے کام کر رہا ہے۔الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے، پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حیران کن نتائج دے گی ۔بلاول بھٹو زرداری نے شہرکونفرتوں کی سیاست سے نکالنے کاعزم کیا ہوا ہے۔ گورنر ہائوس میں ایک الیکشن سیل بنایا گیا ہے ۔ جومسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے لئے کام کر رہا ہے۔الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو بلاول ہاس میڈیا سیل میں مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی چن زیب کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شمولیت کرنے ا ختیار کرنے والوں میں روبینہ شاہین،شاہنوازاورنگزیب تنولی اور دیگر بھی شامل ہیں ۔ اس موقع پر سندھ کے جنرل سیکر یٹری وقار مہدی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت ابھی شروع نہیں ہوئی پہلے سے چلتی آرہی ہیں۔

ماضی میں لوگوں پر ایم کیو ایم کی دہشت تھی ۔ایم کیو ایم کے خوف کی وجہ ہم خود سیاسی سرگرمیاں کراچی میں اس طرح نہیں کرپاتے تھے۔اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں شہر میں امن و امان ہے ۔لوگ کھل کر اب اپنے سیاسی وابستگیاں کسی کی بھی ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جن لوگوں نے شمولیت اختیار کی بیشترکاتعلق ملیرسیہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں حیران کن نتائج دیگی۔

بلاول بھٹوزرداری نیکراچی پر توجہ دی ہوئی ہے۔شہرکونفرتوں کی سیاست سینکالنیکاعزم بلاول بھٹو نے کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاس میں ایک الیکشن سیل بنایا گیا ہے ۔الیکشن سیل مسلم لیگ نون اور ایم کیو ایم کے لئے بنایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں کہ وہ اس چیز کا نوٹس لیں ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل سے الیکشن سیل گورنر ہاس میں کام کررہا ہے۔

ہمارے کچھ لوگوں پر دباو ڈال کر پارٹیاں تبدیل کرائی جارہی ہیں۔ان تمام اداروں سے کہو گا ایسے ہتھکنڈے نہ استعمال کریں۔شمولیت اختیار کرنے والیحاجی چن زیب نے کہا کہ لوگوں نے زندگیاں پارٹی کو دیں لیکن مسلم لیگ ن نے وفانہیں کی۔میریحلقیمیں پانی اورسڑکیں پیپلزپارٹی نے دیں۔میاں نوازشریف سے شکوہ ہے۔ 28 سال بعدمسلم لیگ ن کو خیرباد کہتا ہوں۔سندھ میں مسلم لیگ نون پارٹی سیاست میں انصاف نہیں کرائے۔نواز شریف دل سے اتر گئے ہیں یہ جگہ بلاول اور تیر نے لے لی ہے۔پی ٹی آئی اور پی ایس پی کے دوستوں نے بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔وقار مہدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ضلع ملیر سے کلین سویپ کریگی۔شامل ہونیوالوں کوبلاول بھٹوکی جانب سے بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں