پاکستان رینجرز سندھ نے گوٹھ بہرشاہ میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرکے مطلوب ملزم ہزاروں کو گرفتار کرلیا

اتوار 24 جون 2018 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر اندرون سندھ میر پور ماتھیلو یارو لنڈ کے علاقے گوٹھ بہر شاہ میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم ہزارو کو گرفتار کیاجس کے خلاف جرائم کی مختلف دفعات کے تحت متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 ، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں