سانحہ یکہ توت پشاور کے شہداء کی یاد میں دو روزہ سوگ کے بعد اے این پی نے انتخابی سرگرمیاں بحال کردیں

جمعہ 13 جولائی 2018 23:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے سانحہ یکہ توت پشاور کے شہداء کی یاد میں دو روزہ سوگ کے اعلان میں دو روز تک اپنی انتخابی سرگرمیاں معطل رکھنے کے بعد شہر بھر میں اپنی انتخابی سرگرمیاں بحال کردی ہیں پارٹی کے صوبائی صدراور NA-238 کے امیدوار شاہی سید نے ملیر ظفر ٹائون کے علاقے ثاقب سٹی میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالا ت چاہے کیسے ہی کیوں نا ہوں ہم نے عوام سے اپنا رابطہ بحال رکھا ہے ہمیں اپنے لوگوں کا سامنا کرنے میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہیں ہے مضبوط تنظیم کی بدولت ہم کسی نا کسی صورت میں عوام میں موجود رہتے ہیںاقتدار و اختیار کے حامل لوگ آج عوام کے سامنے شرمندہ ہیںووٹ کی پرچی کے ذریعے کرپٹ عناصر کا احتساب کرنا ہوگا اور 25 جولائی کو لالٹین پر مہر لگا کر اپنی آواز کو پارلیمان میں بھیجنا ہوگادریں اثنا شہر بھر میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواران نے اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم شروع کردی ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں