ایم ڈی واٹر بورڈ نے ملازمین کی سہولت کیلئے فنڈز اور پینشن ڈپارٹمنٹ میں خصوصی سیل قائم کردیئے

اتوار 15 جولائی 2018 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء)واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد محمود شیخ نے ملازمین کی سہولت کیلئے فنڈز اور پینشن ڈپارٹمنٹ میں خصوصی سیل قائم کردیئے ہیں، واٹربورڈ کے دسمبر 2017تک ریٹائرہونے والے ملازمین اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثا کو واجبات کی ادائیگی کردی گئی ہے ،کسی وجہ سے اب تک واجبات وصول نہ کرنے والے چیک ڈپارٹمنٹ یا شعبہ مالیات سے واجبات وصول کرسکتے ہیں ،آئندہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ان کی آخری تنخواہ کے ساتھ یا انتقال کرجانے والے ملازمین کے ورثا کوایک ماہ کے اندر اندر تمام واجبات کی ادائیگی کردی جائیگی ، ایم ڈی واٹربورڈ نے تمام متعلقہ افسران اورعملے کو آئندہ ریٹائرہونے والے ملازمین کی ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل واجبات کی ادائیگی کیلئے تمام دفتری کارروائی مکمل کرنے کا پابندکردیا ہے ااس ضمن میں کوتاہی یا غفلت کے مرتکب عملے یا افسران کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پردسمبر 2017 تک ریٹائرہونے والے ملازمین اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثا کو واجبات کی ادائیگی روا ںماہ کے پہلے ہفتہ سے جاری ہے ،اب تک 95 فیصد سے زائد ریٹائرڈ ملازمین اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثا کو مکمل واجبات کی ادائیگی کی جاچکی ہے ، پینشن کی مد میں 16 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد کی ،ایل پی آر کی مد میں ایک کروڑ 9 2 لاکھ سے زائد کی ، فنانشل اسسٹنس کی مد میں 78 لاکھ سے زائد ،گروپ انشورنس کی مد میں دو کروڑ 35 لاکھ سے زائد ، فنڈ ز کی مد میں 4 کروڑ 22 لاکھ سے زائد ، اور سپلیمنٹری کی مد میں اب تک 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے، تاہم چند ریٹائرڈ ملازمین اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثا نے اب تک واجبات کی وصولی کیلئے رجوع نہیں کیا ہے ، ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد چیک ڈپارٹمنٹ یا شعبہ مالیات سے رجوع کریں اور واجبات حاصل کرلیں،ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے فنڈز اور پنشن کے شعبہ جات میں خصوصی سیل قائم کردیئے گئے ہیں ،جہاں سے ریٹائرڈ ملازمین اور مرحوم ملازمین کے ورثا کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کے لئے رجوع کرسکتے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں