پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائم خانی کا عزیزآباد گلبرگ اور لیاقت آباد کی مختلف یوسیز کا دورہ

اتوار 15 جولائی 2018 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائم خانی نے الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیئے عزیزآباد گلبرگ اور لیاقت آباد کی مختلف یوسیز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گلبرگ ٹاؤن کی یوسی 26 کے الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا۔ جہاں عوام اور کارکنان نے جگہ جگہ انیس احمد قائم خانی کا پر تپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر سکریٹری جنرل رضا ہاورن، افتخار عالم اور سعید شفیق بھی موجود تھے جبکہ عوام اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہا کہ کراچی کی عوام 25 جولائی کو اپنے بہتر مستقبل کے لئے ڈولفن کے نشان پر مہر لگا کر فرسودہ، گلے سڑے نظام سے نجات حاصل کریں اور ترقی یافتہ پاکستان کے حصول کے لیے سید مصطفیٰ کمال کے ہاتھ مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ مہاجروں سمیت تمام قومیتوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ملک میں غریب متوسط طبقے کی حکمرانی قائم ہوگی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں