آئی جی سندھ کاٹیلی کمیونیکیشن سندھ پولیس ورکشاپ میں کام کرنیوالے اسٹاف کو فی کس پانچ ہزار روپے انعام دینے کا اعلان

پیر 16 جولائی 2018 19:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ٹیلی کمیونیکیشن سندھ پولیس کے ورکشاپ میں کام کرنیوالے کم وبیش 31 کے اسٹاف کو آئی جی سندھ نے فی کس پانچ ہزار روپئے انعام دینے کا اعلان کیا۔ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے ایم ٹی ورکشاپ سی پی او گارڈن،ٹیلی کمیونیکشن سندھ پولیس کے ورکشاپ اور بعد اذاں پولیس لین گارڈن ساؤتھ کا تفصیلی دورہ کیا اور باالترتیب تمام تر درکار سہولیات و ممکنہ مسائل سے آگاہی لیتے ہوئے مزید ضروری احکامات دیئے ۔

ایم ٹی ورکشاپ سی پی او میں انہوں نے تمام پولیس وہیکلز کی موجودہ کنڈیشن وورکشاپ میں دستیاب اسپیئرپارٹس وغیرہ و دیگر اسٹاک کی بابت معلومات حاصل کیں اور اس ضمن میں ضروری احکامات دیئے ۔ٹیلی کمیونیکیشن سندھ پولیس کے ورکشاپ میں کام کرنیوالے کم وبیش 31 کے اسٹاف کو آئی جی سندھ نے فی کس پانچ ہزار روپئے انعام دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت جاری جملہ ضروری امور کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں پر موجود ایک نایاب لیتھ مشین کی درستگی اور اسے پولیس میوزیم میں بطور یادگار رکھنے کے احکامات دیئے ۔

بعداذاں آئی جی سندھ نے گارڈن پولیس لین کا بھی دورہ کیا اور نکاسی آب کے حوالے سے ودیگر جاری ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ایس پی گارڈن ہیڈکوارٹرز کو تمام تر امور جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات دیئے ۔اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی،اے آئی جی ایم ٹی،ایس پی ہیڈکوارٹرزگارڈن کے علاوہ پی ایس او ٹو آئی جی پی سندھ سلمان حسین بھی انکے ساتھ تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں